کوہلو میں قبائلی رہنماء کا گھر، سکول اور ڈسپنسری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

جمعہ 15 جون 2018 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قبائلی رہنماء کا گھر، سکول اور ڈسپنسری کو دھماکے سے اڑا دیا گیالیویز کے مطابق واقعہ کوہلو کے علاقے میوند میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے قبائلی رہنماء وڈیرہ صاحب خان کلوانی کا گھر ،علاقے کی ڈسپنسری اور پرائمری سکول کو دھماکہ سے اڑا دیا ،تینوں عمارتیں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا گیا ، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :