ساہیوال 3مسلح ملزمان نے ایک شخص سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لی

جمعہ جون 20:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) 3مسلح ملزمان نے ایک شخص سے نقدی و موٹر سائیکل چھین لی ۔تفصیلات کے مطابق قاری سامہ نماز پڑھ کر آ رہا تھا کہ یاد گار چوک کے قریب 3مسلح ملزمان نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے نقدی 15ہزار و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے پو لیس مصروف تفتیش ہے۔