گورنرسندھ محمد زبیرسے صو بہ کے نئے چیف سیکریٹری کی ملاقات، صوبائی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال

جمعہ 15 جون 2018 20:23

گورنرسندھ محمد زبیرسے صو بہ کے نئے چیف سیکریٹری کی ملاقات، صوبائی صورتحال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر سے صوبہ کے نئے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے ، پولنگ کے دن فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہماری تاریخ کا اہم موڑ ہیں کیونکہ یہ مستقبل کی تعمیر و ترقی کی راہ متعین کریں گے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ نگراں حکومت اور سول سرونٹس پر انتخابات کو پر امن ، آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف بنانے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام صوبوں میں نئے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور اس کے دوران انتظامیہ اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں کو زیادہ چوکس رہنا ہوگا تاکہ انتخابی عمل اور پولنگ کو پر امن رکھا جاسکے۔ چیف سیکریٹری اعظم سلیمان نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان اور فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات اولین ترجیح ہیں تاکہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :