کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

جمعہ 15 جون 2018 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔شہر میں جمعہ کو صدر ،اولڈسٹی ایریا،گلشن اقبال ،گلستان جوہر،نارتھ کراچی،ناظم آباد اورنارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں مومم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کراچی کے باسیوں کو ہیٹ ویو کی3سلسلوں کو سامنا کرنا پڑا جس کے دوران درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گیا اورسمندری ہوائیں رکنے سے شہری شدید گرمی کی اذیت میں مبتلا رہے ۔