مسلح افواج ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارک باد

جمعہ 15 جون 2018 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان کی مسلح افواج ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے دیئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم پر امن ماحول کے تہوار کو اپنے تمام شہداء اور غازیوں کو نام کرتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پاکستان پر اس کی نعمتوں کاسلسلہ جاری رہے ۔