ْٖعید کے موقع پر ملک کی خاطر بارڈر پر موجود پاک فوج کے جوان ہمارے ہیرو ہیں قوم پاک فوج کی قربانیوں کوسلا م پیش کرتی ہے ، نواز شریف پورے خاندان کے ساتھ عید منانے اپنے آبائی علاقے پہنچ گئے نواز شریف ان فلیٹس میں رہیں گے جن کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے ،کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیںچیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ جون 20:55

ْٖعید کے موقع پر ملک کی خاطر بارڈر پر موجود پاک فوج کے جوان ہمارے ہیرو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ملک کی خاطر بارڈر پر موجود پاک فوج کے جوان ہمارے ہیرو ہیں قوم پاک فوج کی قربانیوں کوسلا م پیش کرتی ہے بھارتی لابی ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لئے سازشوں میں مصروف ہے نواز شریف پورے خاندان کے ساتھ عید منانے اپنے آبائی علاقے میں پہنچ گئے ہیں نواز شریف ان فلیٹس میں رہیں گے جن کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے نواز شریف خود فوجی گملوں کی پیداوار ہے جنرل ضیا کی گود میں پروان چڑھنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیںانتخابات میں اصل مقابلہ فوج کے مخالفوں اور حامیوں میں ہو گا پاک فوج کی مخالفت پاکستان کی مخالفت ہے پشتون تحفظ موومنٹ ملک دشمن طاقتوں کی آلہ کار ہے سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کردار کشی کرنے والوں کو ریاستی گرفت میں لایا جا ئے ۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مودی کے یار ملک کے غدار ہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے قوم فوج اور عدلیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے انہوں نے کہا کہ منظور پشتین پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ بن چکا ہے دہشت گردی کے پیچھے وردی نہیں امریکہ اور بھارت ہے پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں پاک فوج کی قربانیوں کے نتیجے میں فاٹا،، بلوچستان اور کراچی میں حکومتی رٹ بحال ہوئی ہے۔