مسجد الحرام میں ایک ہفتے کے دوران خود کشی کا دوسرا واقعہ، ایک اور شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

muhammad ali محمد علی جمعہ جون 20:56

مسجد الحرام میں ایک ہفتے کے دوران خود کشی کا دوسرا واقعہ، ایک اور شخص ..
مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) مسجد الحرام میں ایک ہفتے کے دوران خود کشی کا دوسرا واقعہ، ایک اور شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں ایک شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے گزشتہ روز صبح چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق نیچے گرنے سے مطاف میں موجود ایک شخص بھی زخمی ہوا جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ مسجد الحرام میں ایک ہفتے کے اندر  خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک فرانسیسی شخص نے مسجدالحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ اس واقعے کے بعد لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جبکہ اب ایک اور شخص نے مسجد الحرام میں خود کشی کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :