عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی سکروٹنی کیلئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے معذرت‘،ایک دن کی مہلت طلب
عمران خان یاان کے وکیل بابراعوان پیر کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہونگے ‘بابر اعوان لاہور میں ہیں اوروہ این اے 131 میں عمران خان کی سکروٹنی کیلئے پیش ہونگے‘(آج)تک کا وقت دیا جائے‘(آج)پیش ہوجائیں گے‘ رائے تجمل ایڈووکیٹ
پیر 18 جون 2018 11:40
(جاری ہے)
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 53 کے امیدواروں عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
گزشتہ روز یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ عمران خان کے بجائے ان کے وکیل بابر اعوان آج ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔بعدازاں معاون وکیل رائے تجمل کا بیان سامنے آیا کہ بابر اعوان بھی پیر کو ریٹرننگ افسر کیسامنے پیش نہیں ہوں گے۔رائے تجمل کا کہنا تھا کہ بابر اعوان لاہور میں ہیں اور وہ وہاں عمران خان کی اسکروٹنی کے لیے پیش ہوں گے۔معاون وکیل کا مزید کہنا تھا کہ 'کل تک کا وقت دیا جائے، بابر اعوان کل پیش ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرعبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں، اس لیے عمران خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب دینا ہوگا۔حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں عمران خان، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی کے الیاس مہربان بھی شامل ہیں۔این اے 53 سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائیگی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 اور کراچی کے حلقہ این اے 243 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن کے خلاف بھی اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.