Live Updates

پی ٹی آئی پریشان کیوں ہو رہی ہے ریحام خان عمران خان کی داستان عشق پر مبنی کتاب چھاپ رہی ہے ابھی تو اس داستان کی جھلکیاںآنا شروع ہو ئیں ہیں‘ جب پوری کتاب آئے گی پی ٹی آئی کا کیا حال ہو گا دونوں نے شادی کر نے سے پہلے نواز شریف نہیں پو چھا تھا

سا بق وزیر مملکت پانی و بجلی عا بد شیر علی کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 11:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سا بق وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پریشان کیوں ہو رہی ہے ریحام خان عمران خان کی داستان عشق پر مبنی کتاب چھاپ رہی ہے ابھی تو اس داستان کی جھلکیاںآنا شروع ہو ئیں ہیں جب پوری کتاب آئے گی پی ٹی آئی کا کیا حال ہو گا دونوں نے شادی کر نے سے پہلے نواز شریف نہیں پو چھا تھا وہ گز شتہ روز عید الفطر کی نماز ادا کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بیٹی کو چھپا یا الیکشن کمیشن نا اہل قرار دے ن لیگ نے نہ ریحام خان کو کتاب چھا پنے کے لیے کہا اور نہ ہمارا ان سے کو ئی تعلق ہے عوام ریحام خان کی کتاب میں جو جھلکیاں دیکھ رہی ہے یہ ن لیگ کے لوگ نہیں دیکھا رہے بلکہ یہ پی ٹی آئی علی ظفر ذلفی سب کچھ بتا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن بہت سیاسی جما عتیں حصہ لے رہی ہیں بے شمار ترقیاتی کا موں اور عوام کے کاموں پر بے لوث توجہ دینے کے سا تھ انکا فوری حل کروانے پر ن لیگ اپنی کاردگی کی بنیاد پر عوام کی عدا لت میںجا ئے گی عوام فصلی بیٹروں کو ووٹ نہ دیں انہوںنے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ قوم عید کے بعد لوٹے سیاست دا نوں کو ووٹ کی پرچی سے رد کر دئے اور ملک سے مخلص سیا سی جماعت کو آ گے لا ئے انہوں نے کہا کہ نگران حکو مت کا وزیر داخلہ عمران خان کا گھریلو ملازم ہے اس چند منٹوں میں ای سی ایل میں شا مل زلفی نا می شخص کو ای سی ایل سے نکال دیا گیا اگر ہم نے کچھ ایسا کیا ہو تا ملک بھر شور مچ جا تا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہسپتال کے نام پر ذکواة اور صدقے کے پیسے ذاتی استعمال کے لیے خرچ کر رہا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سربراہ آصف زرداری یا عمران نہین جو امیدوارون سے ٹکٹوں کے پیسے لے تمام امیدواروں صرف فیس لیکر ٹکٹ دیے گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات