تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی،بچے سمیت 2 افرادجاں بحق ،6 زخمی

عید کے موقع پر المناک حادثہ باعث خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ میں تبدیل

پیر جون 11:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) خیرپور کے علاقہ ٹنڈومستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں بچے سمیت 2 افرادجاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جس کے باعث عید کے موقع پر المناک حادثہ باعث خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز خیرپور کے علاقہ ٹنڈومستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں بچے سمیت 2 افرادجاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق وین میں8سے 10افراد سوار تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں بھی قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔۔عید کے موقع پر المناک حادثہ باعث خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گئے