فیصل آباد‘ نعمت کالونی گھر میں کھڑی کار کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ‘سکے بھائی جھلس کر ہسپتال پہنچ گئے

گھر کی کھڑ کیا ں اور دروائے ٹو ٹ گئے اچانک دھماکے سے اہل علاقہ پریشان جھلسنے والے دونوں بھا ئیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایک کی حا لت تشویش ناک

پیر جون 11:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نعمت کالونی گھر میں کھڑی کار کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا سگھے بھا ئی جھلس گئے گھر کی کھڑ کیا ں اور دروائے ٹوٹ گئے اچانک دھماکے سے اہل علاقہ پریشان جھلسنے والے دونوں بھا ئیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطا بق عید الفطر کے پہلے دن نعمت کا لو نی نمبر2کے رہا ئشی عبدالسلام کے گھر گیراج میں کھڑی کار کا گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور کار میں آگ لگ گئی جس سے 2سگھے بھا ئی جنید اور افتخار جھلس گئے جنید کا جسم 85 فیصد اور افتخار کا جسم 27فیصد جھلس گیا دونوں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطا بق 70فیصد سے زا ئد جھلسنے والے مریضوں کے بچنے کا امکانات کم ہو تے ہیں اہل علاقہ کے مطا بق کار میں پھٹنے والے سلنڈر کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کی مکان کی کھڑ کیاں اور دروازے ٹوٹ گئے دھماکے کی آواز 500میٹر کے علاقہ میں سنی گئی اہل علاقہ پریشان ریسکیو1122کی گا ڑیوں نے کار کو لگی آگ پر قا بو پا یا۔

متعلقہ عنوان :