ملک بھر سی 560 پی ایس او کے کمپنی آپریٹڈ ملازمین کابونس نہ ملنے پر سپریم کورٹ جا نے کا فیصلہ

ہمار بونس اعلی افسران اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں ‘میڈیکل کی سہو لت بھی نہیں دی جارہی‘ ملازمین کا موقف

پیر 18 جون 2018 11:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ملک بھر سی 560 پی ایس او کے کمپنی آپریٹڈ ملازمین نے بونس نہ ملنے پر سپریم کورٹ جا نے کا فیصلہ کر لیا ہمار بونس اعلی افسران اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں میڈیکل کی سہو لت بھی نہیں دی جارہی تفصیل کے مطا بق ملک بھر سی560 پی ایس او کے کمپنی آپریٹڈ ملازمین نے مشترکہ طور پر بونس نہ ملنے پر موقف اختیار کیا کہ جنرل مشرف کے دورے حکو مت میں ہمیں ایک مرتبہ بونس ملا میاں نواز شریف اور زرداری حکو مت ہمیں کو ئی بونس نہیں ملا پی ایس او کے اعلی افران چھوٹے ملازمین کا بونس اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں مشترکہ بیا نیے میں کہا گیا کہ ہمیں میڈیکل کی سہولت بھی نہیں دی رہی ہم بیوی بچوں اور وا لدین کا مہنگا ترین علاج بھی کروا سکتے ہماری لیگل ٹیم سے مشاورت جاری بہت جلد اپنے حقوق لینے کے لیے سپریم کورٹ جا ئیں گے ۔