Live Updates

عمران خان نے زندگی میں سب سے زیادہ مایوس کرنے والے دو ناموں کا بتا دیا

مجھے سابق صدر پرویز مشرف اور جاوید ہاشمی نے بہت مایوس کیا،پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جون 2018 11:59

عمران خان نے زندگی میں سب سے زیادہ مایوس کرنے والے دو ناموں کا بتا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت سارے لوگ ایسے آئے جنھوں نے مایوس کیا۔مثال کے طور پر مجھے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے بہت مایوس کیا۔جب وہ آئے تو انہوں نے کہا کہ ملک ٹھیک کرنا چاہتا ہوں اور میں احتساب کرنا چاہتا ہوں اور میں نے ان کی بات کا بھروسہ کیا۔

لیکن پرویز مشرف نے ایسا کچھ نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے بس وہی کیا جو پاور میں رہنے کے لیے ضروری تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرویز مشرف پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے ہمیں بہت مایوس کیا۔اس کے علاوہ مجھے جاوید ہاشمی نے بہت مایوس کیا۔مجھے لگا تھا کہ جاوید ہاشمی نظریاتی آدمی ہیں۔میں نے سنا تھا کہ وہ باغی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مجھے ان کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا کہ وہ کس قسم کے آدمی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کئی ایسے لوگ آئے جنھوں نے بہت مایوس کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں 18 سال کا تھا تو میں نے ایک میچ کھیلا تھا اور میں نے سوچا تھا کہ اس میچ میں تو میں 100رنز سکور کروں گا لیکن اس میچ ہم بری طرح ہار گئے تھے۔ عمران خان الیکشن میں جیت کے حوالے سے بھی پر امید دکھائی دئیے۔

۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب بڑی عید آئے گی تو ہمارا پاکستان بدل چکا ہے۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جو کہ ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات تصور کیے جا رہے ہیں۔5 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات