ہالی ووڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘سب سے زیادہ پیسہ بٹورنے والی فلم

کامیڈی فلم اوشینز 8 دو ارب چونتیس کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے

پیر 18 جون 2018 12:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ہالی ووڈ اینیمیشن فلم’’ انکریڈیبلز 2‘‘اپنی ریلیز پر سب سے زیادہ پیسہ بٹورنے والی فلم بن گئی ۔ سپر ہیروز کی فیملی نے صرف 3دنوں میں 21 ارب روپے سمیٹے۔انکریڈیبلز ٹو اپنے پہلے حصے سے ہٹ کرہے۔اس سیکویل میں سپر ہیرو موم دشمنوں سے لڑتی نظر آرہی ہیں جبکہ سپر ہیرو ڈیڈ،اپنے جیسے ہی سپر ہیرو بچوں کو سنبھالنے کا مشن انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم دنیا بھر سے اب تک 21ارب چھپن کروڑ روپے کما چکی ہے۔اس سے پہلے سب سے زیادہ کمانے والی اینیمیٹڈ فلم،فائنڈنگ ڈوری تھی۔کامیڈی فلم اوشینز 8 دو ارب چونتیس کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔پانچ دوستوں کی کہانی جو ایک دوسرے کو کہیں بھی کبھی بھی، کوئی بھی چیلنج دے دیتے ہیں جو اسے ہر حال میں پورا کرنا پڑتا ہے۔ فلم ٹیگ ایک ارب 74 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :