نوجوان نے انوشکا شرما کی بدتمیزی کا کرارا جواب دیدیا

جو کوڑا میری کار سے غلطی سے باہر نکلا ، وہ انوشکا شرماکے منہ سے نکلنے والے کوڑے سے کم تھا‘نوجوان

پیر جون 12:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کی جانب سے اپنی اہلیہ انوشکا شرماکی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انوشکا لگژری کار سے پلاسٹک کی بوتل سڑک پر پھینکنے والے نوجوان کو کھری کھری سناتے نظر آ رہی تھیں ،اب انوشکا شرما سے کھری کھری سننے والے ممبئی کے اس لڑکے نے انوشکا شرما اور ورات کوہلی پر سوشل میڈیا پر اپنی کی جانے والی پوسٹ کے ذریعہ پلٹ کر ایسا وار کیا ہے کہ ہندوستان کی اس سٹار جوڑی کو کہیں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ارہان سنگھ نامی اس نوجوان نے لکھا کہ غلطی سے ان سے پلاسٹک کی بوتل سڑک پر گر گئی تھی ، جس پر انوشکا شرما نے ان پر ایک راہ چلتے شخص کی طرح چیخنا شروع کردیا،میرے معافی مانگنے کے بعد بھی انوشکا شرمانے میری بات نہیں سنی۔

(جاری ہے)

اتنا ہی نہیں ارہان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ جو کوڑا میری کار سے غلطی سے باہر نکلا ، وہ انوشکا شرماکے منہ سے نکلنے والے کوڑے سے کم تھا۔

علاوہ ازیں اس نے کوہلی کے ذریعہ ویڈیو شوٹ کئے جانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کو بھی اپنے فائدہ کیلئے استعمال کرنا بتایا۔واضح رہے کہ ورات کوہلی کی جانب سیسوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کارسوار نوجوان سے استفسا رکرتی ہیں کہ ’’آپ کچرا سڑک پر کیوں پھینک رہے ہیں جواباً وہ بتاتے ہیں کہ کچرا نہیں پلاسٹک تھا جس پر انوشکا پھر بولیں کہ ’ہاں، پلاسٹک سڑک پر کیوں پھینک رہے ہیں پلاسٹک مت سڑک پر پھینکیں، کوڑے دان استعمال کریں۔