چین کی جنوبی بحیرہ میں عسکری مشق پر امریکا سیخ پا

بحری فوج کا جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشق کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ

پیر 18 جون 2018 12:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشق کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ کیا۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے ایسے وقت میں جنگی مشق کی گئی جب 13 جون کو امریکی فضائی جہازوں نے متنازع جزائر کے گرد چکر لگائے۔دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے چین کے دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سمندر میں بھی جنگی محاذ چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے امریکی فضائیہ کے بی 52 بمبار طیارے نے متنازع علاقے کے گرد چکر لگائے جس پر چین نے کڑی تنقید کی تھی۔سرکاری اخبار کے مطابق چینی بحریہ فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں بحری جہاز کے قریب پرواز کرنے والے تین ڈرون کو نامعلوم مقام سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔خیال رہے کہ امریکا اور چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں عسکری امور پر سخت جملوں کا تبادلہ رہا ہے، بیجنگ کو امریکی نیوی کے ‘فریڈم آف نیویگیشن’ آپریشن کو اپنی خودمختاری کے مخالف سمجھتا ہے۔دوسری جانب واشنگٹن کا موقف ہے کہ کھلے سمندر میں چین کی بڑتی ہوئی عسکری کارروائی کو محدود کرنے کے لیے ایسے آپریشن ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :