کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سے مارنے کی دھمکیاں‘خط اور مشکوک سفید پائوڈر موصول

سفیرکودھمکیاں انتہائی ناقابل قبول ہیں‘کینیڈین وزیر خارجہ ‘ٹرمپ اور ٹروڈو کے درمیان ٹیرف معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی

پیر 18 جون 2018 12:00

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سے مارنے کی دھمکیوں بھرا خط اور مشکوک سفیدپاوڈرموصول ہوا ہے۔کینیڈامیں امریکی سفیرکیلی کرافٹ کودھمکی آمیزخط کیساتھ مشکوک سفیدپاوڈربھیجاگیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

کینیڈین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سفیرکودھمکیاں انتہائی ناقابل قبول ہیں،خط میں امریکی صدر اوران کے ہل خانہ کوبھی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ خط کے ساتھ بھیجا گیامشکوک سفید پائوڈرنقصان دہ نہیں۔امریکی صدرٹرمپ نیکینیڈین وزیراعظم کوجی7اجلاس کے موقع پربے ایمان اورکمزورکہاتھا ۔قبل ازیںکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونیامریکاکی جانب سے کینیڈین مصنوعات پرٹیرف کی شدیدمخالفت کی تھی۔