مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید ‘افسر سمیت چھ بھارتی فوجی زخمی

پیر 18 جون 2018 12:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے پنار میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بھارتی فوج کی بڑی کارروائی کے دوران شہید کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کو پیر کی صبح سویرے ایک جھڑپ میں قتل کیاگیا ۔ بھارتی فوج کی 22،52،18،28،27اور 31 راشٹریہ رائفلز کے اہلکا ر ،تین پیرا کمانڈوز اور فضائیہ کی خصوصی ٹیم نوجون س جاری اس کارروائی میں حصہ لے رہی ہے ۔ پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ جاری کارروائی کے دوران فوج کی 14راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر سمیت چھ بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔