آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں مون سون بارشوں اور تیز آندھی کا سلسلہ جاری

متعدد اضلاع کی بجلی تین روز سے بند ،ْ محکمہ برقیات اور واپڈا کا عملہ غائب،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پیر 18 جون 2018 12:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں مون سون بارشوں اور تیز آندھی کا سلسلہ جاری- متعدد اضلاع کی بجلی تین روز سے بند ،ْ محکمہ برقیات اور واپڈا کا عملہ غائب،شہریوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ دیگر اضلاع میں بجلی جزوی طور پر بحال! محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں طویل خشک سالی کے بعد مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع جبکہ ندی نالوں اور دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونی شروع ہوگئی مزید بارشوں کا امکان ! دوسری جانب تیز آندھی اور بارش کے باعث متحدہ اضلاع کی بجلی 3روز سے بند ، محکمہ برقیات اور واپڈا کا عملہ غائب جس کے باعث ضلع کوٹلی کے نواحی علاقے ڈونگی تنہ میں گزشتہ تین روز سے بجلی بند ، شہریوں کا شدید احتجاج جبکہ ہٹیاں بالا، پٹہکہ ، راجیپاں ، ریالی ، یونین کونسل بھیڑی سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بھی مسلسل 2روز سے بند شہریوں کو پریشانی کا سامنا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔

متعلقہ عنوان :