آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں عید الفطر جوش و خروش سے منائی گئی

پیر جون 12:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں عید الفطر جوش و خروش سے منائی گئی جبکہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرآباد میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میں نماز عید ادا کی گئی جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر سمیت وزراء ، ایم ایل ایز ، اپوزیشن لیڈروں سمیت سیاسی اور سماجی اراکین نے نماز عید ادا کی گئی محکمہ پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پہلے ہی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھی جس کے باعث مختلف مرکزی عید گاہیں ، مسجدوں کے انٹری پوائنٹس پر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے جن کی نگرانی ڈی آئی جی ریجن سردار گلفراز خان ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان ، ایڈیشنل ایس پی ارشد نقوی،ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر بھر میں عید الفطر عوام نے جوش و خروش سے منائی گئی جس میں سماہنی ،میرپور،سلام گڑھ ، بھمبر،کوٹلی ، سدھنوتی ،راولاکوٹ ، فاروڈ کہوٹہ، باغ ، ہٹیاں بالا ،مظفرآباد ، اٹھ مقام سمیت دیگر مقامات پر عید الفطر ادا کی گئی جبکہ سب سے بڑا اجتماع مظفرآباد مرکزی عید گاہ میں ہوا جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت حکومتی وزراء ، ایم ایل ایز ، سیاسی و سماجی سربراہان نے نماز عید ادا کی ، نما ز عید کے موقع پر شہدائے مقبوضہ کشمیر اور شہدائے پاک فوج کے جوانوں کیلئے دعائے مغفرت مانگی گئی جبکہ ڈاکٹر شجاعت بخاری شہید سمیت دیگر مجاہدین کی شہادت پر بھی خصوصی دعا کی گئی ، نماز کے بعد وزیر اعظم آزادکشمیر نے عوام سے باقاعدہ عید ملی جبکہ اُس کے بعد اپنے آبائی حلقوں میں روانہ ہوگئے ۔