وادی نیلم جورا کے مقام پر عید ملنے کیلئے جانے والے کیری ڈبہ دریائے نیلم میں جاگرا ‘ 3افراد لاپتہ ‘ ایک میت نکال لی گئی

پیر 18 جون 2018 12:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) وادی نیلم جورا کے مقام پر عید ملنے کیلئے جانے والے کیری ڈبہ نمبر 4466بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگرا ، جس میں 4افراد سوار تھے ، جن میں سے 3لاپتہ جبکہ 1کی میت نکال لی گئی ہے ، چوتھے شدید زخمی کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وادی نیلم کے نواحی علاقے جورا کے مقام پر کیری ڈبہ نمبر 4466جس میں 4افراد سوار تھے اور اپنے رشتہ داروں کو عید ملنے کیلئے جارہے تھے جن میں محمد شفیق ولد عبدالرحمن ساکنہ جورا ، مختیار ولد محمد خان ساکنہ فلاکاں ،محمد اشتیاق ولد محمود ساکنہ جورا ، عبدالقیوم ولد محمد یوسف ساکنہ جورا شامل ہیں جن میں محمد صدیق ، مختیار احمد دریائے نیلم میں جاگرے تھے جن میں محمد اشتیاق ولد قیوم کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ تیسرا زخمی عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ، اس طرح محمد اشتیاق کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔

جبکہ مختیار کی لاش کی تلاش جاری ہے حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :