برطانوی وزیر اعظم مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں‘قاری امتیاز احمد مغل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے بھارت کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویٰ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے

پیر 18 جون 2018 12:00

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)کے حلقہ نمبر پا نچ کے راہنما قاری امتیاز احمد مغل نے کہا کہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیںبرطانوی ممبران پارلیمنٹ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے بھارت کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویٰ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہاہیکہ کشمیرو پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو جد ا نہیں کر سکتی۔ کشمیریوں کا اہل پاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے اور کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں مضبوط و مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارتی چنگل سے آزادی کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ معصوم بچی آصفہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا ہیکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور آزاد خطہ کی مثالی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔