رونالڈو کو اسپین میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنادی گئی

ماضی میں کرمنل رکارڈ نہ ہونے پر جیل جانے سے بچ جائیں گے کرسٹیانو رونالڈو پر 2ارب 33کروڑروپے ٹیکس نہ دینے کاالزام تھا

پیر 18 جون 2018 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو اسپین میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنادی گئی ہے، تاہم وہ ماضی میں کرمنل رکارڈ نہ ہونے پر جیل جانے سے بچ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اسپینش پریمیر لیگ کا حصہ کرسٹیانو رونالڈو پر ٹیکس قوانین کی پابندی نہ کرنے پر ہسپانوی حکومت نے تین ارب روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ انہیں دو سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو پر 2ارب 33کروڑروپے ٹیکس نہ دینے کاالزام تھا۔

متعلقہ عنوان :