پرتگال اور اسپین کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی

پیر 18 جون 2018 12:00

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ’بی ‘ کی ٹیموں پرتگال اور اسپین کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین، تین گول سے برابر ہوگیا،اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔سوچی میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی دلچسپ رہا، میچ کے چوتھے منٹ میں ہی رونالڈو کو پنالٹی ایریا میں گرانے کے سبب ریفری نے پرتگال کو پنالٹی کک ایوارڈ کی جس پر پرٴْتگیزی کپتان نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

بیس منٹ بعد اسپینش ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ڈیاگو کوسٹا نے حریف دفاعی کھلاڑی اور گول کیپر کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچادی۔پہلا ہاف ختم ہونے سے دو منٹ پہلے رونالڈو کو گول کرنے کا پھر موقع مل گیا جو اٴْنہوں نے ضائع نہیں کیا ،یوں پہلا ہاف دو۔

(جاری ہے)

ایک کے ساتھ پرتگال کی برتری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے پھر گول کرکے میچ برابر کردیا، صرف تین منٹ بعد اسپین کے نیچو نے شاندار کک پر گیند کو جال میں پہنچا کر میچ میں پہلی بار اسپین کو برتری دلادی ۔

پرتگال نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود حریف ٹیم کے گول پر حملے جاری رکھے، اسی دوران رونالڈو نے 88 ویں منٹ میں گول کرکے نا صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی بلکہ میچ بھی تین، تین سے برابر کردیا۔یہ کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر (کلب اور ملک کی طرف سی)کی مجموعی طور پر 51 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔

متعلقہ عنوان :