ورلڈکپ فٹبال ،ْ کروشیا نے نائیجیریا کو 0-2 سے ہرادیا

پیر جون 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں کروشیا نے نائیجیریا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا ۔کروشیاکی جانب سے پہلاگول اتیبواوردوسراگول لوکاموڈریچ نے کیا ،ْپہلا گول میچ کے پہلے ہاف جبکہ دوسرا گول دوسرے ہاف میں کیا گیا، اس طرح کروشیا نے یہ میچ با آسانی جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ جیتنے کے ساتھ ہی کروشیا نے گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ،ْاس سے پہلے ارجنٹینا کا آئس لینڈ کی کمزور ٹیم سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ فرانس نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں ڈنمارک نے پرو کو ایک صفر سے ہرا دیا۔