فٹبال ورلڈ کپ 2018 ،ْدفاعی چمپئن جرمنی کو میکسیکو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا

پیر جون 12:00

ْ ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔۔روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔

(جاری ہے)

میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔دفاعی چمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ،ْمیکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔ میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔