فٹبال ورلڈ کپ 2018 ،ْ سربیا نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی

سربیا کی جانب سے الیگزینڈر کولاراو نے 56 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی

پیر جون 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم سربین ٹیم کھیل کے 56 ویں منٹ میں گول کر نے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

سربیا کے الیگزینڈر کولاراو نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔دوسری جانب گروپ ایف کے میچ میں دفاعی چمپئن جرمنی کا مقابلہ میکسیکو ،ْ گروپ ای کے میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔