ٹیم ہارے یا جیتے اس کیساتھ ہیں ،ْسعودی ولی عہد

سعودی قومی ٹیم جیتے یا ہارے، دونوں صورتوں میں یہ ہماری اپنی ٹیم ہے ،ْ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

پیر جون 12:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہماری فٹ بال ٹیم ہارے یا جیتے، اس کیساتھ ہیں۔ورلڈکپ کے افتتاحی میچ پر بیان دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سعودی قومی ٹیم جیتے یا ہارے، دونوں صورتوں میں یہ ہماری اپنی ٹیم ہے۔مشیرایوان شاہی سعود القحطانی نے کہا کہ ناقدین میچ سے پہلے ہی ٹیم کی شکست کی توقع کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہار دردناک تھی، قومی ٹیم کیشائقین کا غصہ قابل فہم ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دشمن اشتعال انگیزی اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے اسے اچھال رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کو میزبان روس کے ہاتھوں افتتاحی میچ میں 0-5 کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔یہ میچ سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ دیکھا تھا جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی تھیں۔