آئس لینڈ ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب

پیر جون 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ میں آئس لینڈ کیخلاف میچ میں سابق ورلڈ چمپئن ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کا جادو نہ چل سکا، میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔۔فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز ماسکو میں ہونے والے میچ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا۔

(جاری ہے)

19ویں منٹ میں سرگیواگیورو نے شاندار گول کرکے ارجنٹائن کو سبقت دلادی۔ابھی ارجنٹائن کا جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ چار منٹ بعد آئس لینڈ کے فن بوگاسن نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کو کامیابی کا سہنری موقع پنالٹی کک کی صورت میں ملا لیکن آئس لینڈ کے گول کیپر نے لائنل میسی کی پنالٹی روک کر ارجنٹائن کی کامیابی پر بریک لگادی۔