سخت مزاحمت کے باوجود آسٹریلیا کی فرانس کے ہاتھوں 1-2 سے شکست

آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چمپئن فرانس کا جم کر مقابلہ کیا ،ْ پہلے ہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا

پیر 18 جون 2018 12:00

کازان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔کازان میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چمپئن فرانس کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلے ہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

اٹھاون ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانیکی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیو ری پلے پر کسی ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ ہوئی تاہم چار منٹ بعد ہی سوکروز کو پنالٹی ملی جس پریڈیناک نے گیند کو جال میں پہنچا کرمقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت سے دس منٹ قبل پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :