نیپالی وزیر اعظم چین کے چھ روزہ دورے پر آج چین پہنچیں گے

منتخب ہونے کے بعد نیپالی وزیراعظم پہلی بار چین کا دورہ کررہے ہیں،چینی ذرائع ابلاغ

پیر 18 جون 2018 12:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شیوان نے کہا کہ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرمااولی 19 سے 24 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریںگے۔ترجمان نے کہا کہ چین اورنیپال کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔دونوں ملک ایک دوسرے کے کلیدی مفادات کے سلسلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کرتے چلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شرمااو لی کے موجودہ دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے راہنماء نئی صورتحال کے تحت دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کاتعین کریںگے۔چین کو امیدہے کہ اس دورے سے بیلٹ وروڈمنصوبے کے سلسلے میں دونوںملکوںکے درمیان تعاون کومزید فروغ ملے گا۔اور سیاسی،تجارتی واقتصادی،بنیادی تنصیبا ت سمیت شعبوں میں تبادلے ا ور تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :