پاکستانی فلم ’’پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘نے خصوصی ایوارڈ حاصل کرلیا

شنگھائی تعاون تنظیم فلم میلے میں رکن ممالک کی 55فلمیں پیش کی گئیں دو سو وفودکی شرکت بہترین فلم ،بہترین اداکار بہترین اداکارہ ،بہترین ڈائریکٹر ،بہترین رائٹر اور جیوری سپیشل ایوارڈ بھی دیے گئے

پیر 18 جون 2018 12:10

چھنگ تائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان نے چھنگ تائو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم فلم میلے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرلیا پاکستان کی پاکستانی فلم’ پنجاب نہیں جائوں گی‘‘کو جیوری سپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ جیوری کی ممبر مسز سلطانہ صدیقی کو بہترین پکچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔ جو ان کی دو فلموں افغانستان اور چین سے متعلق پر دیا گیا ۔

فلم فیسٹیول 13جون کو شروع ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن اور مبصر ممالک کی 55فلمیں دکھائی گئیں۔جبکہ میلے میں دو سو سے زیادہ وفود نے شرکت کی ،یہ فلم میلہ شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے درمیان رابطے کے مواقع فراہم کرتا ہے جس میں مختلف تنظیموں نے اپنے تجربات کا بھی تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

فلم تعاون فورم کا انعقاد بھی کیا۔جس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہوں کے درمیان مختلف موضوعات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

’’ان فوکس پروگرام ‘‘میں پاکستانی فلم ’’ چلے تھے ساتھ بھی ‘‘پیش کی گئی۔پاکستان وفد کی سربراہ مسز عنبرین جان ،چینی فلم انتظامیہ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لی گوئی کی اور صدر چائنہ مووی چینلز مسٹر کائو ین بھی اس موقع پر موجود تھی۔شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی طرف سے پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام سامعین اور ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ اور ان پروگراموں کو سی سی ٹی وی سیکس پر براہ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پرآتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا ۔ایوارڈ عطا کرنے کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف چینی اداکاروں اور اداکارائوں نے کنڈکٹ کیا۔ تقریب میں بہترین فلم ،بہترین اداکار بہترین اداکارہ ،بہترین ڈائریکٹر ،بہترین رائٹر اور جیوری سپیشل ایوارڈ بھی دیے گئے۔