پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

مولوی بہادر جان کا نام وزارت داخلہ نے اسٹاپ لسٹ میں ڈال رکھا تھا

پیر 18 جون 2018 12:10

پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق مولوی بہادر جان نے اپنا حلیہ بدل رکھا تھا اور اسے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں مارا جاچکا ہے۔