میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے‘ آصف زرداری

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے‘25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی‘ سابق صدر کی بات چیت

پیر جون 12:10

میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے‘ ..
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے‘25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

وہ عید کے دوسرے روز نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔آصف زرداری نے الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو غلط کام کیے ہیں پیپلز پارٹی حکومت میں آکر انہیں درست کرے گی۔