دُبئی :باس پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والا پاکستانی رنگسار جھُوٹا ثابت ہوا
مُدعی اور اس کے باس پر رضا مندی سے غیر فطری جنسی تعلقات کے جُرم میں جرمانہ عائد
محمد عرفان پیر 18 جون 2018 12:15
(جاری ہے)
پولیس کی تفتیش کے مطابق مُدعی کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا کیونکہ ان دونوں اشخاص نے اپنی رضا مندی سے تعلقات بنائے تھے اور اس میں کسی قسم کی زیادتی شامل نہ تھی۔
عدالت میں پولیس کی تفتیش سامنے آنے پر استغاثہ کی جانب سے دونوں افراد پر غیر فطری جنسی تعلق بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالت میں جرح کے دوران دونوں پر یہ الزام ثابت ہو گیا۔ دونوں ملزمان نے عدالت میں استدعا کی کہ سزا کے معاملے میں اُن سے نرمی برتی جائے۔ رنگسار نوجوان نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ اُس نے جنسی زیادتی کی جھوٹی رپورٹ اس لیے درج کروائی تھی کیونکہ میرے باس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں اُس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم نہیں رکھوں گا تو وہ میرا ویزہ منسوخ کر کے مجھے وطن واپس بھجوا دے گا۔ جبکہ اُس کے باس نے پولیس سے کہا کہ نوجوان رنگساز جھوٹ بول رہا ہے اُس(باس) نے اُسے کبھی جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔ درحقیقت مُدعی کے کچھ ساتھی ورکروں نے اُسے جھوٹی رپورٹ درج کروانے پر اُبھارا کیونکہ ہمارے درمیان تنخواہ بڑھانے کا جھگڑا چل رہا تھا۔ دُوسری جانب پولیس کی فرانزک رپورٹ میں یہ ثابت ہو گیا کہ 19 سالہ مُدعی اس سے پہلے بھی کئی بار باس کے ساتھ جنسی فعل کا ارتکاب کر چکا ہے۔ اس لیے اُس کا باس کی جانب سے جنسی زیادتی کا الزام سچا ثابت نہیں ہوتا۔ عدالت نے مُدعی اور ملزم پر غیر فطری جنسی تعلق کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ اس مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں سُنایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.