الیکشن 2018‘مائیکل گہلرپورپی یونین مبصرمشن کے سربراہ مقرر

نی یورپی یونین کامشن 22جون کوپاکستان پہنچے گا‘ 60طویل المدت مبصرین ملک بھر میں 25 جولائی کے انتخابات میں یورپی یونین کی کورٹیم کاحصہ ہونگے ‘مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے‘ترجمان یورپی یونین

پیر جون 12:20

اسلام آباد/جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) یورپی یونین کے مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلرکومبصرمشن کاسربراہ مقرر کر دیا گیا۔ترجمان یورپی یونین کے مطابق 9رکنی یورپی یونین کامشن 22جون کوپاکستان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

60طویل المدت مبصرین ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کاحصہ ہوں گے۔

یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ یورپی مبصرمشن کے سربراہ مائیکل گہلرکاکہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کیلئے یورپی یونین کے عزم کااعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کواقتدارکی منتقلی کیلئے پرامیدہیں۔