کراچی‘ عید پر پکنک منانے والے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق

ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 3 نوجوانوں کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے ہے

پیر جون 12:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) عید کی خوشیاں ہاکس بے اور کینجھر جھیل پر منانے والے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے کے قریب دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوں نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے، نارتھ ناظم آباد کے اسامہ اور فراز خاندان کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔کینجھر جھیل میں بھی پکنک کے لیے آنے والے دو افراد ڈوب گئے، مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے ہے۔

متعلقہ عنوان :