دریائے سندھ سے لاشیں ملنے کاسلسلہ تاحال نہ رک سکا‘ سکھر سے خاتون کی لاش برآمد

دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 8ہوگئی ہے‘پہلے 3خواتین اور 4مردوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہے

پیر جون 12:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) دریائے سندھ میں سکھرکے مقام پر خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سکھرمیں لب مہران سے خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے۔ تاہم اس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق سکھرمیں ایک ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔اس سے پہلے تین خواتین اور چار مردوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہے۔۔ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک مرد کی شناخت ہوئی تھی تاہم باقی چھ بوری بند لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دفنادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :