Live Updates

فیصل آباد میں عید الفطرمذہبی جوش و جزبے سے منا ئی گئی ‘ضلع بھر میں سکیورٹی انتہا ئی سخت انتظا مات

4سا بق وفاقی وزرائ2سا بق صوبا ئی وزراء نے اپنے اپنے حلقہ احباب میں عید کی نماز ادا کی

پیر 18 جون 2018 12:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی عید الفطرمذہبی جوش و جزبے سے منا ئی گئی ضلع بھر میں سکیورٹی انتہا ئی سخت انتظا مات کیے گئے تھے ملک کی سلا متی ہمیشہ قا ئم رہنے کے لیے دعا ئیں ما نگی گئی 4سا بق وفاقی وزرائ2سا بق صوبا ئی وزراء نے اپنے اپنے حلقہ احباب میں عید کی نماز ادا کی تفصیل کے مطا بق ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جزبے سے منا ئی لا کھوں فرزندان تو حیدنے مسا جد مدارس اور کھلے میدا نوںعیدگا ہوں میں عدید کی نماز ادا کی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 4 سا بق وفاقی وزراء مملکت عابد شیر علی ،حا جی اکرم انصاری،طلال چودہری،اور رانا افضل خان اور 2صوبا ئی وزراء رانا ثناء للہ خاں اور طاہر خلیل سندھونے اپنے اپنے علاقوں میں عید الفطر کی نماز ادا کی تمام وزراء نماز کی ادائیگی کے اپنے ووٹرز میں گھل مل گئے اور اپنی کمیوں اور کوتا ہیوں کی معافی ما نگتے رہے سا بق وزراء اپنے حریفوں پر لفظی گو لہ باری کر تے رہے متعدد نے اپنے ووٹرز سپورٹرز کو ایڈوانس ہی اپنی جیت کی خوشخبری بھی سنا دی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات