کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کیلئے ٹربیونلز قائم ،ْ22جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے

پیر جون 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لئے ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں ،امیدوار22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کیلئے 8، خیبر پختونخوا کیلئے 6، سندھ کیلئے چار جبکہ بلوچستان کیلئے 2 ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ امیدوار 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے