Live Updates

صدر مملکت نے کراچی اور وزیر اعظم نے اسلام آباد میں عید منائی ،ْ ملکی سالمیت ،ْ ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا

صدر اور وزیر اعظم نماز عید ادا کر نے کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے ،ْ عید کی مبارکباد دی

پیر 18 جون 2018 12:40

اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نماز عید الفطر سٹیٹ گیسٹ ہائوس کراچی میں ادا کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر ملکی سالمیت، ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین وہاں پر موجود لوگوں سے فرداً فرداً عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیراعظم ہائوس میں نماز عید الفطر ادا کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نماز عید ادا کرنے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد دی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات