میلانیا کی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر شدید تنقید

بچوں کو الگ کرنا قابل نفرت عمل قرار، امیگریشن پالیسی میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے، میلانیا ٹرمپ بچوں کو والدین سے الگ کرنا غیراخلاقی عمل ہے،لورا بش

پیر 18 جون 2018 12:50

میلانیا کی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر شدید تنقید
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے متنازعہ امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو والدین سے الگ کرنا قابل نفرت عمل ہے، امیگریشن پالیسی میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے،بچوں کو والدین سے الگ کرنا غیراخلاقی عمل ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خاتون اول کی اپنے شوہر کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو والدین سے الگ کرنا قابل نفرت عمل ہے۔

(جاری ہے)

ملانیانے اس متنازعہ امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت امریکا آنے والے غیرقانونی تارکین وطن کے کنبوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا جا رہا ہے۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ ملانیا بچوں کو والدین سے الگ کرنے کے عمل سے نفرت کرتی ہیں اور اس تناظر میں جامع اصلاحات چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے۔ ادھر سابق خاتون اول لورا بش نے بھی بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیے جانے کو غیراخلاقی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :