امریکہ، میلے پر مسلح افراد کا حملہ،3افرادہلاک، کثیر تعداد زخمی،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، دوسرا گرفتار

پیر 18 جون 2018 12:50

نیو جرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) امریکی ریاست نیو جرسی میں میلے پر مسلح افراد کے حملے میں3افرادہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جب کہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں منعقدہ فنی میلے پر کئے جانے والے مسلح حملے میں 3افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس افسر ڈیرن زاپلے کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کے قریب ، "آرٹ آل دی نائٹ" نامی فنی و ثقافتی میلے پرکیا گیا۔مرکر ریجنل اٹارنی جنرل اینگیلو اونوفری نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میلے میں فائر کھولنے والے افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اونفری کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے اکثریت گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔حکام کے مطابق حملے کے وقت میلے کی جگہ پر تقریبا ایک ہزار افراد موجود تھے۔