نائجیریا، عید سعید پر تشدد سے بھرپور واقعات، 33افراد جاں بحق

پیر 18 جون 2018 12:50

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نائجیریا میں تشدد کے بڑھتے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،عید سعید کے موقع پر بھی تشدد سے بھرپور واقعات میں 33افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجریا میں تشدد کے تازہ واقعات کے نتیجے میں کم ازکم33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ شمالی نائیجریا کے علاقے ڈامبا میں عید کے موقع پر دوہرے خود کش حملوں کے علاوہ راکٹ حملے بھی کیے گئے۔ کسی گروہ نے ان خونریز حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم مسلم انتہا پسند تنظیم بوکو حرام شمالی نائیجریا میں ماضی میں اس طرح کے حملے کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :