امریکہ، اپارٹمنٹ پر پٹرول بموں سے حملہ، بچوں سمیت 6افراد زندہ جل کر ہلاک

پیر 18 جون 2018 12:50

امریکہ، اپارٹمنٹ پر پٹرول بموں سے حملہ، بچوں سمیت 6افراد زندہ جل کر ..
ماناگووا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) وسطی امریکی ملک نکاراگووا میں پٹرول بموں سے اپارٹمنٹ کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 6افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں ایک اپارٹمنٹ میں پھینکے گئے پیٹرول بموں کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے سربراہ رومن لانڈیرو نے واقعے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل صبح کے وقت چہروں کو ماسک سے چھپائے حملہ آرووں کے ایک گروپ نے 3 منزلہ اپارٹمنٹ پر حملہ کر دیا اور آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف فائر بریگیڈ کے عملے کے کام کو بھی روکنے کی کوشش کی۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول بم حملہ ملک میں ماہ اپریل سے لے کر اب تک جاری حکومت مخالف مظاہروں میں مظاہرین سے جھڑپیں کرنے والے اقتدار کے حامی ملیشیاوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔آگ سے بچنے والے اپارٹمنٹ کے ایک رہائشی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے اس سے قبل اپارٹمنٹ کو ماہر نشانے باز کی پوزیشن کے لئے استعمال کرنا چاہا تھا۔

متعلقہ عنوان :