انوشکا شرما نے سڑک پر کچرا پھینکنے والے شہری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جون 2018 12:54

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2018ء) : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سڑک پر کچرا پھینکنے والے شہری کو کھری کھری سنا دیں ، ان کے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما سڑک پر کچرا پھینکنے والے ایک شہری کو کھری کھری سنا رہی تھیں۔

ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے انوشکا شرما سڑک پر کچرا پھیکنے والے شہری کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں اور ان سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ کچرا سڑک پر کیوں پھینک رہے ہیں۔کوہلی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ بھی لکھا ہے کہ اتنی مہنگی گاڑیوں میں گھومنے والے سڑک پر کچرا پھینک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیا یہ لوگ ہمارے ملک کو صاف رکھیں گے ؟۔اگر آپ بھی ایسا کچھ غلط دیکھیں تو اسی طرح کریں اور لوگوں میں آگاہی پھیلائیں۔

۔کوہلی کی جانب سے یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ا س پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کیا کہ انوشکا شرما نے ایک شہری کو سبق سکھا کر بہت اچھا کیا جو سڑک پر گند پھیلا رہا تھا تا ہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما پر تنقید بھی کی۔اور کہا ہے کہ یہ سب مشہور ہونے کے لیے کیا جاتا ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے نزدیک سب کچھ مذاق ہوتا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹر ہیں جب کہ انوشکا شرما ایک اداکارہ ہیں۔تاہم دونوں شادی کے بندھن میں بن گئے تھے اور دنوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دونوں اپنی فیلڈ میں کمال کی شہرت رکھتے ہیں۔دونوں کے افئیر کی خبریں بھی ایک لمبے عرصے تک میڈیا پر چلتی رہیں تھیں تاہم دنوں نے شادی کر لی تھی۔