عید کے تیسرے روز لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر جون 12:57

عید کے تیسرے روز لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2018ء) : عید کے تیسرے روز لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فائرنگ کرنے والے اے ایس ایف اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے ایس ایف اہلکار کے ہاتھ میں اسلحہ تھا اور غلطی سے گولی چل گئی۔

(جاری ہے)

غفلت برتنے پر اے ایس ایف اہلکار فیصل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق گولی اندرون ملک روانگی لاؤنج میں چلی ، البتہ گولی چلنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ائیر پورٹ سکیورٹی اے ایس ایف اہلکار فیصل کو حراست میں لے کر ائیر پورٹ سے باہر لے گئے۔