نسیم وکی اور مہک نور ‘صائمہ خان اور ند ا چوہدری کے ڈراموں نے عید کے دنوں میں1کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

پنجاب میں ڈرامہ شائقین کی جیب سی4کروڑ سے زائد کی کمائی ‘آفر ین پری کے ڈرامے میں شائقین ہال سے باہر چلے گئے

پیر 18 جون 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کامیڈ ین کنگ نسیم وکی اور مہک نور ‘صائمہ خان اور ند ا چوہدری کے ڈراموں نے عیدکے دنوںمیں1کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا جبکہ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں ڈرامہ شائقین کی جیب سی4کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی گئی ‘فلم سٹار آفر ین پری کے ڈرامے کے دوران شائقین ہال سے باہر چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے موقعہ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں تقریب 50سے زائد معامات پراسٹیج ڈرامے پیش ہوئے لاہور میں فلم سٹار مہک نے تماثیل میں ڈرامہ ’’عاشق نکلا رنگ باز‘‘میں پر فارمنس دی جبکہ اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان اور ند ا چوہدری نے لاہور میں ڈرامہ ڈرائر یکٹر اظہر ملک کے محفل تھیٹر میں ڈرامہ ’’لائونگ الچی ‘‘میں پر فارم کیا ہے ‘ اداکارہ خوشبو اور سدرہ نور الفلاح تھیٹر ، صوبیہ خان اور سنہری خان شالیمار تھیٹر ، دعا قریشی اور شفقت چیمہ ناز تھیٹر ہما علی الحمراء اہال lمال روڈ ، رائمہ خان اور لیلیٰ صدیقی الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال l،مدھو اور ندا ملک سنگھم تھیٹر ،عائشہ جی اور زارا ملک میر نے محفل تھیٹر میں پرفار م کیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں ڈراموں نے لاہور میں کامیابی کی تاریخ رقم کر دی ہے اور مجموعی طور پر1کروڑ سے زائد کا بر نس کر لیا ہے یہ ڈرامے رواں ہفتے بھی جاری رہیں گے جبکہ منروہ تھیٹر میں فلم سٹار آفر ین پری کے ڈرامے کے دوران شائقین ہال سے باہر چلے گئے اور انکی پر فارمنس کو سخت ناپسند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :