‘میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی‘ ارم چوہدری

پیر 18 جون 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) اداکارہ و پرفارمر ارم چوہدری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ارم چوہدری نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے‘میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔

متعلقہ عنوان :