مہذب معاشرے کے لئے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے‘شہزادرائے

پیر جون 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے کے لئے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ،جن ممالک میں تعلیم کی شرح سب سے زیادہ رہی ان اقوام نے دنیا میں اسی رفتار سے ترقی بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شہزاد رائے نے کہا کہ مسلمانوں کو آگے بڑھنے کے لئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اور اسی لیے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیاں بنائیں جبکہ اس وقت کے دیگر سیاسی رہنماں نے بھی اس بات کو بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے تعلیم کا حصول لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :